Skip to main content
0%
میٹرک (ایس ایس سی) سالانہ اول 2025 کے لیے نیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ کے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگئی۔ انٹرمیڈیٹ (HSSC) سالانہ اول 2025 کے لیے نیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ کے امیدواروں کی فہرست جاری۔ نئے داخلے کے لیے سی این آئی سی / فارم بی لازمی – تعلیمی سال 2026-27 نوٹیفکیشن: بورڈ کی مختلف خدمات کے لیے نیا فیس اسٹرکچر جاری کر دیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ سالانہ (اوَل) امتحان 2026 کا ریزلٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ انٹرمیڈیٹ سالانہ (اوّل) 2026 کے لیے پیپر ری ٹوٹلنگ/شو آف پیپر کی آن لائن درخواستیں شروع ہو گئی ہیں۔ ایس ایس سی سالانہ دوم 2026: نگرانی کمیٹیوں، سپرنٹنڈنٹس اور انویجیلیٹرز کے انٹرویوز کا شیڈول انٹرمیڈیٹ سالانہ اول 2026: ری ٹوٹلنگ، شو آف پیپر، یو ایف ایم اپیل اور دیگر درخواستوں کا شیڈول میٹرک سالانہ (دوم) امتحان 2026 کے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں، ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں میٹرک سالانہ دوم 2026 کی نگران عملے کی فہرست جیوری / یو ایف ایم اپیل کا نتیجہ — انٹرمیڈیٹ (گیارہویں و بارہویں) سالانہ اول 2026 انٹرمیڈیٹ (HSSC) 11th & 12th سالانہ دوم 2026 داخلہ شیڈول اور فیس کا اعلان RTEM App -معلومات اور رہنما ہدایات میٹرک سالانہ دوم 2026 کے تمام پرچوں کے تاحکمِ ثانی ملتوی کیے جانے سے متعلق اہم اطلاع
All events

12th Project Development Committee meeting

14 photos

شاہد اللہ خان کمشنر ملاکنڈ ڈویژن / چیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کی زیر صدارت بورڈ کے بارویں پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کیمٹی کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بختیار ولی خان ایڈیشنل سیکٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، امداد اللہ خان چیف پلاننگ آفیسرایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، منیر خان سپرنٹنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ لوئر دیر، لال سعید خٹک ڈپٹی سیکٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، سید عامر جاوید ایکسین سی اینڈ ڈبلیو دیر لوئر، سیف اللہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن ملاکنڈ ڈویژن اور ڈاکٹر سعید احمد ثانی سیکٹری ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سعید احمد ثانی سیکٹری بورڈ نے اجلاس کو کمیٹی کے اغراض و مقاصد، درپیش مسائل اور زیر تعمیر سپورٹس کمپلکس اور بورڈ بلڈنگ کی تجدید بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیرمین ملاکنڈ تعلیمی بورڈ / کمشنر ملاکنڈ نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو دیر لوئر کو جاری ملٹی پرپز ہال کےتعمیراتی کام کو ہر صورت 25 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو معیاری کام یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کی ہدایات جاری کیں۔ چیرمین ملاکنڈ بورڈ / کمشنر ملاکنڈ نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ تعمیراتی کام پر سست کام کیکئے متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس کی سیکیورٹی ضبط کرنے کیساتھ ساتھ بلیک لسٹ کیا جائے۔ چیرمین ملاکنڈ بورڈ / کمشنر ملاکنڈ نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو بورڈ کے تحفظات دور کرنے کیلئے تمام ضروری کاغذی کاروائی جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت کی۔